ویب ڈیسک : بھارتی ایکشن ہیرو ریتھک روشن نے اپنی مشہور فلم ’ کرش‘ کے اگلے سیکوئل کا اعلان کردیا۔
ریتھک روشن نے اگلے سال کے آغاز پر اپنی مشہور فلم ’ کرش‘ کے اگلے سیکوئل کا اعلان کردیا۔ اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کرش 4 کی شوٹنگ ممبئی شہر میں ہوگی جبکہ کچھ حصہ یورپ میں شوٹ کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ کرش سیریز کی پچھلی تمام فلمز کی ڈائریکشن ریتھک روشن کے والد راکیش روشن نے دی تھی تاہم اس بار انہوں نے مذکورہ فلم کی ڈائرکشن نا کرنے کے حوالے سے باقاعدہ آگاہ کردیا ہے۔
ریتھک روشن اس وقت کیارا ایڈوانی کے ہمراہ فلم وار ٹو کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کی ڈائریکشن آیان مکھرجی دے رہے ہیں، فلم کی شوٹنگ اپریل 2025 تک مکمل ہو جائے گی۔