درنایاب : ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ ٹو کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کئی عمارتیں اور دکانیں مسمار کردیں
واپڈا ٹاؤن ، مین ڈیفنس روڈ ، آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس میں 16عمارتیں جزوی و مکمل مسمار جبکہ پلاٹ نمبر ون ، 205 ، 235 ، ایک او چونتیس ڈی بلاک آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس پر کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی کمرشل مارکیٹس ، ہالز اور دکانیں مسمار کردی گئیں
پلاٹ نمبر 282 ڈی او پی ایف میں غیر قانونی کمرشل شاپس مسمار کی گئیں اورپلاٹ نمبر 72 ڈی ٹو ، 10 ایف ون ، 398 ڈی تھری کوجزوی مسمارکردیا جبکہ 13ایچ ٹو ، 9ایچ ون ،30 ایچ ون کو جزوی مسمار کردیا گیا ۔
چیف ٹاؤن پلانر اظہر علی کی سربراہی میں ڈائریکٹر علی نصرت کارروائی کی گئی