ڈاکٹرز سپیشل ہیلتھ کیئر الاونس سے محروم

27 Dec, 2024 | 04:41 PM

 زاہد چوہدری : ڈاکٹرز 6 سال سے سپیشل ہیلتھ کیئر الاونس سے محروم ہیں۔
دسمبر 2018 میں صوبائی کابینہ کی سپیشل ہیلتھ کیئر الاونس دینے کی منظوری دی تھی ،چھ برسوں میں پانچ حکومتیں آ گئیں ،لیکن ڈاکٹرز الاونس سے محروم رہے ۔ 
گریڈ 17اور 18 کے ڈاکٹرز کو بیسک تنخواہ کا 75 فیصد الاونس ملنا تھا،گریڈ 19 اور 20کے ڈاکٹرز کو بنیادی تنخواہ کا 50 فیصد الاونس ملنا تھا،چھ برس سے سرکاری ڈاکٹرز سپیشل ہیلتھ کیئر الاونس کیلئے دربدر ٹھوکریں کھا رہے ہیں ۔ ہر حکومت نے وعدہ کیا لیکن ڈاکٹرز کو سپیشل ہیلتھ کیئر الاونس نہ مل سکا،موجودہ حکومت بھی تاحال سپیشل ہیلتھ الاونس دینے میں ناکام نظر آ رہی ہے ۔ سپیشل ہیلتھ کیئر الاونس نہ ملنے سے ڈاکٹرز معاشی مشکلات سے دوچار ہیں 

مزیدخبریں