ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری

27 Dec, 2024 | 04:02 PM

سٹی 42 : ہفتہ وار مہنگائی کے متعلق اداراہ شماریات نے رپورٹ جاری کردی ۔ 

اداراہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.80 فیصد اضافہ ہوگیا ، ہفتہ وار مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 5.08 فیصد ہوگئی ، حالیہ ہفتے 17 اشیاء مہنگی ، 10 سستی اور 26 کی قیمتیں مستحکم رہیں ، حالیہ ہفتے طکن 22.4 اور ٹماٹر 20.7 فیصد مہنگے ہوئے، چینی 2.19 ، گھی 1.17 فیصد مہنگا ہوا۔ 

 اداراہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے میں کوکنگ آئل ، مسترڈ آئل اور ایل پی جی بھی مہنگا ہوا، پیاز 8.1 ، آلو 2.3 اور دال ماش 1.28 فیصد سستی ہوئی، اس دوران دال چنا ، کیلے ، چاول اور انڈے سستے ہوئے ۔ 

مزیدخبریں