ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نجی اسکولوں کی رجسٹریشن کیلئے کڑی شرط عائد

نجی اسکولوں کی رجسٹریشن کیلئے کڑی شرط عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : لاہور میں نئے نجی اسکولوں کی رجسٹریشن کے لیے ایک کڑی شرط عائد کردی گی ہے ۔ 

 لاہور ہائیکورٹ میں آج اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی، جسٹس شاہد کریم نے درخواست کی سماعت کی۔

 عدالت نے نئے اسکولوں کی رجسٹریشن اسکول بسوں کی پالیسی سے مشروط کر دی۔ جسٹس شاہد کریم نے حکم دیا کہ اسکولوں کی رجسٹریشن میں اسکول بسوں کو لازمی قرار دیا جائے۔ 

 عدالت نے کہا کہ ہر اسکول کو یہ پالیسی اپنانے کا پابند کیا جائے اور اس کے بغیر نئے اسکولوں کی رجسٹریشن بند کر دی جائے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ 50 فیصد بچوں کے لیے بسیں شروع کرنے کے حکم پر عمل کیوں نہیں ہوا اور اس پر عملدرآمد کے لیے اقدامات کیوں نہیں کیے گئے۔ 

عدالت نے 30 دسمبر تک متعلقہ حکام کو اس حوالے سے پالیسی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت پیر 30 دسمبر تک ملتوی کر دی۔