سٹی 42 : لاہور میں ابرِ رحمت کے بعد فضائی آلودگی کی وجہ سے شہریوں کے مایوس چہرے بھی کھل اٹھے، سموسوں کی دکانوں پر بھی رش لگ گیا ۔
شہر میں دوبار وقفے وقفے سے ہونے والی رم جھم کے بعد موسم سہانا ہوگیا، ٹھند بڑھنے اور موسم سہانا ہونے کا انتطار کرتے ہوئے لاہوریوں نے بھی سموسوں کی دکان کا رخ کرلیا۔ اس بارش کے موسم میں جب ٹھنڈی ہوا کا ساتھ ہو تو ہر کوئی اپنی پسند کی چیز کھانے گھر سے نکل جاتا ہے، بارش کے موسم میں زیادہ تر لوگ گھروں میں پکوڑوں اور چائے سے لطف اندوز ہوتے ہیں اور اپنے عزیزوں کے ساتھ اس موسم کا مزہ دوبالہ بھی ہوجاتا ہے، لیکن کئی لوگ اپنوں کے ساتھ سموسوں کی دکانوں کا بھی رخ کرلیتے ہیں، باہر رہتے ہوئے ٹھندے موسم اور گرم سموسوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں ۔
لاہور کے شہریوں نے موسم سہانا انجوائے کرنے کے لیے چنے و چٹنی کیساتھ سموسے بھی کھائے اور گھر والوں کیلئےپیک بھی کروائے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بارش ہوں اور گرم سموسے بھی مل جائیں، تو یہ انمول تحفے سے کم نہیں ۔