ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب پولیس کے اہلکاروں کے لیے اچھی خبر

پنجاب پولیس کے اہلکاروں کے لیے اچھی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک:سال 2025 پنجاب پولیس کے لیے ترقیوں کا سال بننے کو تیار ,  آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سال 2025کیلئے پروموشن بورڈز کا شیڈول تیار کر لیا ہے جس کے تحت پولیس کے اہلکاروں اور افسران کو ترقی دینےکیلئے مختلف بورڈز کا انعقاد کیا جائے گا۔

آئی جی پنجاب کے مطابق ڈی ایس پی سے کانسٹیبل رینک تک اہلکاروں و افسران کیلئے سال بھر پروموشن بورڈز منعقد کیے جائیں گے۔ انسپکٹر سے ڈی ایس پی رینک کی ترقی کیلئے جنوری، مارچ اور اگست میں بورڈز کا انعقاد کیا جائے گا۔ سب انسپکٹر سے انسپکٹر کی ترقی کیلئے بھی جنوری، مارچ اور اگست میں بورڈز ہوں گے۔

ہیڈ کانسٹیبل سے اے ایس آئی کی ترقی کیلئے سال میں چار بورڈ منعقد کیے جائیں گے جن کی تاریخیں فروری، مئی، ستمبر اور دسمبر 2025 ہوں گی۔ کانسٹیبل سے ہیڈ کانسٹیبل کی ترقی کے لیے اپریل، جولائی اور اکتوبر میں پروموشن بورڈز ہوں گے۔

ان بورڈز کے ذریعے ہزاروں افسران اور اہلکار اپنی ترقی حاصل کر سکیں گے۔ یہ پروموشن بورڈز لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں منعقد ہوں گے۔