ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں ڈاکو راج؛ مختلف جرائم کی 320 وارداتیں رپورٹ

شہر میں ڈاکو راج؛ مختلف جرائم کی 320 وارداتیں رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : شہر میں سٹریٹ کرائم کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے، بیشتر علاقوں میں 24 گھنٹوں کے دوران مختلف جرائم کی 320 وارداتیں رپورٹ ہوئیں ۔ 

پولیس کے مطابق چوروں نے مختلف علاقوں کے 7گھروں سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اوردیگر سامان چرا لیا، جبکہ ڈاکوؤں نے شہر میں اسلحہ کے زور پر مختلف مقامات پر12افراد سے لاکھوں روپے اور موبائل فونز چھین لیے۔ اس کے علاوہ ڈاکوؤں نے جھپٹا مار کر12شہریوں سے شاہراہ عام پر ہزاروں روپے اور موبائل فونز چھین لیے، ڈاکوئوں نے شہر کے دو مختلف علاقوں سے 2 شہریوں سےموٹر سائیکلیں اور نقدی چھین لی ۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ 33موٹرسائیکلیں چوری، دیگر وہیکل چھیننے کی 1اور متفرق چوری کی 250ورداتیں رپورٹ ہوئیں۔

لاہور پولیس نے روایتی کاروائیاں کرتے وارداتوں کے مقدمات درج کر لئے۔