ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھتیجے کے نکاح میں مریم نواز کے سرخ جوڑے کا چرچہ

بھتیجے کے نکاح میں مریم نواز کے سرخ جوڑے کا چرچہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اپنے بھتیجے زید حسین نواز کے نکاح میں توجہ کا مرکز بنی رہیں۔

سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کے پوتے حافظ زید حسین نواز کے حال ہی میں ہونے والی نکاح کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں تاہم تمام تر توجہ صوبۂ پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سمیٹ لی۔

سرخ لباس میں ملبوس وزیر اعلیٰ پنجاب بھتیجے کے نکاح میں جاذب نظر دکھائی دیں۔مریم نواز کے مذکورہ جوڑے سے متعلق سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق انہوں نے اس خاص موقع پر بھارتی معروف فیشن ڈیزائنر سبیاساچی مکھرجی کے جوڑے کا انتخاب کیا ہے۔

مریم نواز کا یہ سرخ جوڑا سبیاساچی کی حالیہ کلیکشن ’ہیریٹیج برائیڈل‘ سے ہے۔

واضح رہے کہ حسین نواز کے بیٹے اور مریم نواز کے بھتیجے زید حسین نواز کا نکاح 25 دسمبر کو سابق وزیر اعظم نواز شریف کے قریبی دوست شیخ حبیب الرحمٰن کی صاحبزادی ایمن حبیب سے ہوا ہے۔

جاتی امرا میں منعقد ہونے والی نکاح اور رسم حنا کی تقریب میں میں 500 مہمان مدعو تھے جبکہ آج زید حسین نواز اپنی دلہنیا کو لینےکیلئے جاتی امرا سے بارات لے کر ماڈل ٹاؤن جائیں گے۔