ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

این اے 117: آئی پی پی کی کامیابی، پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ اڑادی

این اے 117: آئی پی پی کی کامیابی، پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ اڑادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی:  پی پی 146 سے ٹکٹ ہولڈر ملک آصف جاوید اور ان کے ساتھیوں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چھوڑ کر انڈیپنڈنٹ پیپلز پارٹی (آئی پی پی) میں شمولیت اختیار کرلی۔ ملک آصف جاوید نے اپنے ہمراہ دیگر رہنماؤں کو بھی آئی پی پی میں شامل کیا۔

پی پی 145 کی یوسی 2 سے مہوش خان، پروین بی بی، محمد شاہد، عمران، مائیکل، فوزیہ، اور عدنان نے آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اسی طرح بی بی شاہدہ، سونیا مائیکل، سانیہ ذیشان، آمبرین، اور عابدہ بھٹی نے بھی پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔

اس کے علاوہ یوسی 10 سے سید اسلم علی شیرازی، لیاقت علی، عمر انجم، محمد رمضان، محمد اجمل، محمد عمران، اور جمیل حسین نے بھی  آئی پی پی میں شمولیت اختیار کی۔

شمولیت کے اس موقع پر جنرل سیکرٹری آئی پی پی میاں خالد محمود اور پارٹی رہنما میاں جنید ذوالفقار سے ملاقات کی۔

شمولیت کرنے والوں نے وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی کی ترقی اور کامیابی کیلئے اپنے بھرپور کردار ادا کریں گے۔