ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خطے میں امن کیلئے افغانستان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں: وزیراعظم

خطے میں امن کیلئے افغانستان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں: وزیراعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ افغان حکومت کالعدم ٹی ٹی پی کیلئے ٹھوس حکمت عملی بنائے،دو عملی نہیں چلے گی,خطے میں امن کیلئے افغانستان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں۔

 وفاقی کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پوری طرح دہشت گردی کے خلاف صف آرا ہیں، چند دن قبل ایف سی کے 16 جوان شہید ہوئے، شمالی وزیرستان میں کل ایک معرکے میں خوارج کو جہنم واصل کیا گیا جبکہ ہمارے میجر اور دیگر جوان شہید ہوئے ہیں۔

 وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان ہمارا ہمسایہ ملک ہے اور ہماری دلی خواہش ہے کہ ہمارے تعلقات بہتر ہوں اور ہم ایک دوسرے کے ساتھ معاشی میدان میں تعاون کریں، تجارت بڑھے اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھایا جائے مگر کالعدم تحریک طالبان پاکستان آج بھی افغستان سےآپریٹ کررہی ہے اور پاکستان میں بے گناہ لوگوں کو شہید کررہے ہیں، یہ پالیسی نہیں چل سکتی۔

 وزیراعظم نے کہا کہ افغان حکومت کو ایک سے زیادہ مرتبہ یہ پیغام دیا ہے کہ ہم آپ کے ساتھ بہت اچھے تعلقات چاہتے ہیں لیکن کالعدم ٹی ٹی پی کا مکمل طور پر ناطقہ بند کیا جائے، انہیں کسی طور بھی پاکستان کے بے گناہ لوگوں کو شہید کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، یہ ہمارے لیے ریڈ لائن ہے۔