ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوشت میں جعلسازی پر زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری

گوشت میں جعلسازی پر زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کلیم اختر:  گوشت کی جعلسازی کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ٹولنٹن مارکیٹ میں کریک ڈاؤن کیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر کی جانے والی کارروائی میں 44 ہزار کلو گوشت کی چیکنگ کی گئی، جس کے دوران 2500 کلو بیمار مردہ مرغیاں تلف کر دی گئیں۔

فوڈ سیفٹی ٹیموں نے اصلاحی نوٹس دینے کے باوجود دکانداروں کی جانب سے اصلاح نہ کرنے پر بھاری جرمانے عائد کیے۔ قوانین کی سنگین خلاف ورزی پر 2 مالکان کے خلاف مقدمات درج کروا دیے گئے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بتایا کہ ملزمان بیمار مرغیاں خرید کر گوشت بنا کر مارکیٹ میں سپلائی کر رہے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گوشت کے معیار کی بہتری کے لیے قوانین میں ترامیم کی جا رہی ہیں تاکہ عوام کو محفوظ اور معیاری گوشت فراہم کیا جا سکے۔