دور نایاب:لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے قسطوں پر پلاٹ حاصل کرنے والے شہریوں کی لسٹیں جاری کر دی ہیں۔
ایل ڈی اے کے ڈی جی نے بتایا کہ شہری ایل ڈی اے کی ویب سائٹ پر جا کر آن لائن لسٹیں چیک کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قرعہ اندازی میں شمولیت کے لیے 1201 کامیاب درخواست گزاروں کی فہرست ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔ ان درخواستوں میں جوبلی ٹاؤن کے لیے 455، جوہر ٹاؤن کے لیے 610 اور تاجپورہ سکیم کے لیے 136 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔
شہریوں کو جوہر ٹاؤن، جوبلی ٹاؤن اور تاجپورہ سکیم میں واقع 90 پلاٹ 3 سال کی آسان اقساط میں دیے جا رہے ہیں۔ شہری 30 دسمبر 2024 کو ہونے والی قرعہ اندازی میں شرکت کر سکتے ہیں۔
ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ شہری 3 سال کی 12 مساوی اقساط پر ادائیگی کر سکیں گے۔ اگر کسی شہری کو اعتراض ہو تو وہ ایل ڈی اے کے ہیلپ لائن نمبر 03228888460 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔