ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد کے رہائشیوں کیلئے بڑی خوشخبری، سیکٹر سی 14 میں ترقیاتی کاموں کا آغاز

اسلام آباد کے رہائشیوں کیلئے بڑی خوشخبری، سیکٹر سی 14 میں ترقیاتی کاموں کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر اسلام آباد کے سیکٹر سی 14 میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کر دیا گیا.

وزیرداخلہ محسن نقوی نے نئے تعمیر ہونے والے سیکٹر سی 14 کا دورہ کیا اور ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔سیکٹر سی 14 میں پلاٹس کی بکنگ 30 دسمبر 2024 تک جاری رہے گی جبکہ پلاٹس کی الاٹمنٹ کے لیے اوپن قرعہ اندازی 14 جنوری 2025 کو کی جائے گی۔ وزیرداخلہ نے سیکٹر سی 14 کے ترقیاتی کاموں کو 15 فروری تک مکمل کرنے کا ٹاسک سی ڈی اے (کپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی) کو دیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ سیکٹر سی 14 کو خصوصی طور پر سمندر پار پاکستانیوں اور مقامی رہائشیوں کے لیے پیش کیا جا رہا ہے اور یہ سیکٹر اسلام آباد کی پرائم لوکیشن پر واقع ہے جو بہترین طرز زندگی فراہم کرنے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ انہوں نے سی ڈی اے کو ہدایت کی کہ اسلام آباد کی بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر ترقیاتی کاموں میں مزید تیزی لائی جائے اور تمام زیر التوا سیکٹرز میں ترقیاتی کام مکمل کیے جائیں۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے سی ڈی اے حکام کو ترقیاتی کاموں کی تکمیل کے بعد الاٹیز کو فوری طور پر پلاٹس کا قبضہ دینے کی ہدایت دی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ قبضہ مافیا کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے اور مارگلہ ہلز نیشنل پارک کی اراضی پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف کوئی رعایت نہ برتی جائے۔

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے وزیرداخلہ کو سیکٹر سی 14 کی ترقیاتی پیش رفت پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو اس سیکٹر میں خصوصی ترجیح دی جائے گی اور 30 دسمبر 2024 تک پلاٹس کی بکنگ کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے سیکٹر آئی 12 کے ترقیاتی کاموں کی تکمیل کے بارے میں بھی بتایا، جس کے مطابق سیکٹر آئی 12 میں ترقیاتی کام مکمل ہونے کے آخری مراحل میں ہیں اور جلد ہی الاٹیز کو پلاٹس کا قبضہ دے دیا جائے گا۔

اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا اور دیگر سینئر حکام بھی وزیرداخلہ کے ہمراہ موجود تھے۔