شہباز علی: شہر لاہور میں صبح سے جاری بارش کے باعث کرکٹ کی مختلف سرگرمیاں متاثر ہو گئیں۔
نیو اتفاق ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کا کوارٹر فائنل ملتوی کر دیا گیا، جس میں لدھیانہ جم خانہ اور یونیورسل کلب کا مقابلہ طے تھا۔ اس کے علاوہ جے ایم ٹی ٹین کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل بھی بارش کے باعث ملتوی ہوگیا۔
صدیق میموریل ون ڈے ٹورنامنٹ، توصیف ٹرافی اور یاسین اختر میموریل ٹورنامنٹ کے میچز بھی بارش کے باعث ملتوی کر دیے گئے ہیں۔
ملتوی ہونے والے میچز کے نئے شیڈول کا اعلان آئندہ ہفتے کیا جائے گا۔