شاہین عتیق: پروین بی بی نے اپنی سوتن کو عمرے پر لے جانے کے شوہر کے اقدام کو چیلنج کرتے ہوئے فیملی جج کی عدالت میں درخواست دائر کر دی۔
درخواست میں پروین بی بی نے کہا کہ میرے نکاح نامے پر شوہر نے عمرہ کرانے کا وعدہ کیا تھا، اس لئے مجھے اس حق سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔پروین بی بی نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ پہلے میرا حق بنتا ہے، مجھے گھر سے نکال کر دوسری بیوی کو عمرے پر نہیں لے جا سکتا۔
اس کیس کی پیروی کرتے ہوئے وکیل وسیم راجپوت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کی ایک ججمنٹ کیس کیساتھ عدالت میں پیش کی۔
ڈیوٹی فیملی سول جج نے دعوے پر فریقین کو عدالتی تعطیلات کے بعد نوٹس جاری کرتے ہوئے 20 جنوری کو سماعت کے لئے مقرر کر دیئے ہیں۔