پوتے کی شادی پر نواز شریف کا بیرون ملک سے آئےمہمانوں کیلئے ظہرانہ

27 Dec, 2024 | 12:47 PM

راودلشاد:قائد مسلم لیگ ن نوازشریف کی جانب سے جاتی امرا میں دعوت کا اہتمام، نوازشریف پوتے کی شادی پر بیرون ممالک سے آئے مہمانوں کو ظہرانہ دینگے۔

تفصیلات کےمطابق جاتی امراء میں پرتکلف دعوت کے انتظامات مکمل کر لئے گئے، دعوت کا اہتمام 3 بجے جاتی امراء نواز شریف کی رہائش گاہ پر کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ زید حسین نواز آج اپنی دلہنیا کو لینے کے لیے جاتی امرا سے بارات لے کر ماڈل ٹاؤن جائیں گے۔

اس سے قبل ان کی نکاح اور رسم حنا کی تقریبات جاتی امرا میں 25 دسمبر کو ہوئی تھیں، جس میں 500 مہمان مدعو تھے،نواز شریف کے پوتے زید حسین نواز  کا نکاح سابق وزیر اعظم کے قریبی دوست شیخ حبیب الرحمٰن کی صاحبزادی ایمن حبیب سے ہوا ہے۔ ان کی رسم حنا کی تقریب میں گلوکار راحت فتح علی خان نے پرفارمنس پیش کی تھی۔

مزیدخبریں