ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بانی پی ٹی آئی کی رہائی کےلئے دبائو ڈالا جا رہا ہے: جاوید لطیف

بانی پی ٹی آئی کی رہائی کےلئے دبائو ڈالا جا رہا ہے: جاوید لطیف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راودلشاد:مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما جاوید لطیف کاکہنا ہے کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام اور بانی پی ٹی آئی کی رہائی کےلئے دبائو ڈالا جا رہا ہے قوم غیرت مند ہے پھندا جھول لیں گے لیکن آزادی پر کمپرومائز نہیں کریں گے، آئینی ادارے مصلحت سے کام نہ لیں بتائیں دبایا کتنا ہے وہ بڑھ رہا ہے وجہ و پابندیوں کا ٹارگٹ کیا ہے۔
 ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما جاوید لطیف کی پریس کانفرنس، بولے کہ ریاست کے خلاف لابنگ ہو رہی اور کوئی بول نہیں رہا نو مئی سانحہ میں ملوث کارکنوں کو تو سزائیں ہو رہی ہیں لیکن ماسٹر مائنڈ کی سزا کےلئے گڈ ٹو سی یو والا رویہ اپنایا جا رہا ہے، ذوالفقار علیُ بھٹو ، بے نظیر بھٹو اور نوازشریف کو دی جانے والی سزائیں پر تو انسانی حقوق یاد نہیں اب ایک شخص کی وجہ سے کیوں یاد آ رہے ہیں۔ امریکی دورے کے بعد آئے تو کہا جیسا دوسرا ورلڈ کپ جیت لیا اور اس کے تیسرے روز کشمیر پر وہ احسان جو احسان اتارنا چاہتے ہیں اگر ہمارے اندر مداخلت ہوگی یا ڈکٹیٹ کرکے غلام سمجھ کر کہے گا اس کو پکڑ لو اس کو چھوڑ دو تو عوام نظر آئے گی،جب ہمیں قومی غیرت آئے گی تو پینسٹھ میں بھی غیرت والی قوم نظر آئی ایٹمی دھماکے بھی کئے
جاوید لطیف کاکہناتھاکہ الیکشن ہوں گے تو اپنی پسندیدہ لیڈر شپ کے پیچھے کھڑے ہوں گے لیکن تقسیم نہیں ہوں گے مذاکرات کی آڑ میں ہمیں بھاشن و دبائو ڈالا جا رہا ہے کیوں بانی کو رہا کیاجائے،
جاوید لطیف نے کہاکہ ورکروں کو تو سزا دیدیں اکسانے والے ماسٹر مائنڈ ہیں ان کے فیصلے نہ ہونے دیں دیسی مرغی دیدیں ملاقاتیں اور جم کے لئے سامان چاہئیےقوم ایک ہوگی تو معاشی کمزوری نہ ہوگی آئینی ادارے مصلحت سے کام نہ لیں بتائیں دبایا کتنا ہے وہ بڑھ رہا ہے وجہ و پابندیوں کا ٹارگٹ کیا ہے
جاوید لطیف کاکہناتھاکہ امریکہ کی ایران پر نظریں ہیں وہ چین کا عمل دخل ختم کرنا چاہتا ہے اس پر انہیں بانی کی ضرورت ہے،ہم پھندا تو جھول لیں گے لیکن آزادی پر کمپرومائز نہیں کریں گے.