ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق بیوروکریٹ رستم شاہ مہمند انتقال کر گئے

سابق بیوروکریٹ رستم شاہ مہمند انتقال کر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سابق سینئر بیوروکریٹ اور سابق سفیر رستم شاہ مہمند علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

اہل خانہ کے مطابق رستم شاہ کچھ عرصے سے علیل تھے۔ ان  کی نمازِ جنازہ آج سہ پہر 4:15 بجے شامی روڈ فیملی پارک پشاور میں ادا کی جائے گی۔

رستم شاہ کا تعلق ڈھکی چارسدہ اور ضلع  مہمند کی  ذیلی شاخ موسیٰ خیل  سے تھا، وہ افغانستان میں پاکستان کے سفیر رہے، خطے اور دفاعی و انتظامی امور کے ممتاز ماہر سمجھے جاتے تھے۔

سیاسی اور مذہبی رہنمائوں نے ان کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔