زاہد اقبال رانا: انسانی سمگلنگ/ ڈنکی کے ذریعے بیرون ملک بھجوانے میں ملوث منظم گینگ بے نقاب، ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کا کریک ڈاؤن جاری، انسانی سمگلنگ میں ملوث منظم گینگ کا سرغنہ گرفتار۔
تفصیلات کےمطابق ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل گجرات کی خفیہ گودام پر چھاپہ مار کارروائی، چھاپہ مار کاروائی کے دوران انسانی سمگلنگ میں ملوث منظم گینگ کا سرغنہ گرفتار ہوگیا، ملزم کی شناخت یاسر شوکت کے نام سے ہوئی،ملزم کے خلاف کاروائی خفیہ اطلاع عمل پر عمل میں لائی گئی۔
ملزم شہریوں کو غیر قانونی سمندر کے راستے یورپ اور دیگر ممالک میں بھجوانے میں ملوث پایا گیا،ملزم ابتدائی طور پر شہریوں کو عمرہ ویزہ پر سعودی عرب بھجواتا تھا،ملزم بعد ازاں شہریوں کو لیبیا اور مصر منتقل کرتا تھا۔
ملزم دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے لیبیا سے یورپ کشتیوں کے ذریعے شہریوں کو بارڈر کراسنگ کرانے میں ملوث پایا گیا،غیر قانونی طریقے سے کشتیوں کے ذریعے متعدد پاکستانی مختلف حادثات میں جانبحق ہو چکے ہیں۔
چھاپہ مار کارروائی میں گودام سے 7 عدد پاکستانی پاسپورٹ ، 18 عدد پاکستانی پاسپورٹ کی نقول برآمد ہوئیں، ملزم سے 9 عدد لیبیا کے ویزہ اسٹیکرز اور عمرہ ویزہ کی 4 نقول بھی برآمد ہوئیں۔
ملزم سے 8 مصری ویزے، 23 ہوائی جہاز کے ٹکٹس اور 2 عدد موبائل فون بھی برآمد ہوئے، ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا، ترجمان ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کاروائیاں جاری ہیں۔