ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سانحہ 9 مئی میں ملوث ملزمان کو سزائیں سنانے کا تیسرا مرحلہ جلد متوقع

سانحہ 9 مئی میں ملوث ملزمان کو سزائیں سنانے کا تیسرا مرحلہ جلد متوقع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک:  سانحہ 9 مئی میں ملوث ملزمان کو سزائیں سنانے کا تیسرا مرحلہ جلد شروع ہونے کا امکان ہے۔

جناح ہاؤس حملے کے 33 ملزمان کو سزائیں سنائے جانے کی توقع ہے  جنہوں نے جناح ہاؤس کے کمروں میں داخل ہو کر توڑ پھوڑ کی تھی۔

حکام  کے مطابق  تیسرے مرحلے میں ملوث ملزمان کا ٹرائل مکمل ہو چکا ہے اور اس میں ڈیجیٹل شواہد اور جیو فینسنگ رپورٹس کی مدد سے ٹرائل کیا گیا۔ اس سے قبل پہلے دو مرحلوں میں جناح ہاؤس حملے کے 28 مجرموں کو سزائیں سنائی جا چکی ہیں۔

واضح رہے کہ جناح ہاؤس حملے کے کیسز میں مجموعی طور پر 61 ملزموں کے مقدمات ملٹری کورٹس کے سپرد کیے گئے تھے۔ حکام کے مطابق تیسرا مرحلہ جلد مکمل ہو جائے گا اور سزا یافتہ ملزمان کو عدالت سے سزائیں سنائی جائیں گی۔