عرفان ملک:لاہور پولیس کی کامیاب حکمت عملی کے باعث کرسمس پر سکیورٹی سمیت کوئی بھی افسوسناک واقعہ پیش نہ آیا۔
کرسمس پر زہریلی شراب، کچی یا زہریلی شراب کے خلاف کریک ڈاؤن موثر ثابت ہوا۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کےمطابق 10روزہ سپیشل اینٹی نارکوٹکس مہم میں 299 مقدمات، 300 گرفتاریاں ہوئیں، ٹارگٹڈ چھاپوں میں 8 ہزار 722 لیٹر زہریلی شراب برآمد کی گئی، کینٹ ڈویژن نے 117،سٹی نے 36 ملزمان گرفتار کئے.
فیصل کامران کے مطابق سول لائنز ڈویژن نے 31، صدر پولیس نے 33 منشیات فروش ،اقبال ٹاؤن ڈویژن نے 39، ماڈل ٹاؤن نے 44 ملزمان گرفتار کیے۔
سال نو سے پہلے بھی غیر قانونی، زہریلی شراب، منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن اورریکارڈ یافتہ منشیات فروشوں کی جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے نگرانی جاری ہے جبکہ شراب کی ترسیل روکنے کے لیے اضافی ناکے، گشت بڑھا دیا گیا ہے۔