ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 2025 کیلئے سکیم آف اسٹیڈیز جاری

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 2025 کیلئے سکیم آف اسٹیڈیز جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض:  پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 2025 کے لیے سکیم آف اسٹیڈیز جاری کر دی ,  آئندہ سال طلباء و طالبات امتحانات میں نئی سکیم کے مطابق شریک ہوں گے۔

سکیم آف اسٹیڈیز کے مطابق نہم جماعت میں اردو کے 5 اور ترجمتہ القرآن کے 3 پریڈ ہوں گے۔ اسلامیات اور حساب کے لیے ایک ہفتے میں 6، 6 پریڈ ہوں گے۔ جنرل سائنس اور اختیاری مضامین کے لیے بھی 6، 6 پریڈ مختص ہوں گے جبکہ غیر نصابی سرگرمیوں کا ایک پریڈ ہوگا۔
دہم جماعت میں مطالعہ پاکستان کے لیے ہفتے میں 6 پریڈ ہوں گے۔ نہم و دہم کے امتحان میں کل 1200 نمبرز ہوں گے۔
انٹرمیڈیٹ میں اردو اور انگریزی کے 5، 5 پریڈ ہوں گے، اسلامیات کے 6، اور ترجمتہ القرآن کے 3 پریڈ ہوں گے۔ کمپیوٹر سائنس، فزکس، کیمسٹری، اور بیالوجی کے لیے چار، چار پریڈ ہوں گے جبکہ پریکٹیکل امتحانات کی تیاری کے لیے دو، دو پریڈ مختص ہوں گے۔
انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں بھی کل نمبرز 1200 ہوں گے۔