لاہور: شہریوں کو چڑیا گھر کی سیر کےلئے  فی کس 1100 روپے خرچہ ادا کرنا پڑے گا

27 Dec, 2024 | 12:16 PM

کومل اسلم:چڑیاگھرکی سستی تفریح بھی مہنگی کرنےکی تیاریاں شروع کر دی گئیں۔

محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے لاہور چڑیا گھر کے مختلف ٹھیکے کرنے کا فیصلہ کر لیا،مختلف فرم ریکوائرمنٹ پرپورااترتےہوئےنیلامی میں حصہ لےسکیں گی۔
لاہور چڑیا گھر کی نیلامی ریزرو پرائس 32کروڑ روپے رکھی گئی۔چڑیاگھرکوپرائیویٹ فرم کےحوالےکرنےکےبعداندرمختلف سہولتوں پر الگ سے ٹکٹ لگائی جائیگی۔
دستاویزات کے مطابق انٹری ٹکٹ100،ایکویریم100،سانپ گھر200،واک تھروایوری100روپےہوگی،ایک آدمی کو پورے چڑیا گھر کی سیر کا 1100 روپے خرچہ ادا کرنا ہو گا۔
الیکٹرک جھولے ، ہارس رائیڈنگ ، جمپنگ کیسل کی ٹکٹ الگ سے ادا کرنا ہوگی،واک تھرو ایوری میں سیاح پرندوں کو کھانا ڈال سکیں گے ،اس کیلئےبھی فیس ادا کرنا ہوگی۔

مزیدخبریں