بینک مینجر کی گاڑی سے فارن کرنسی چوری کرنے کا معاملہ، ملزم کی عبوری ضمانت خارج

27 Dec, 2024 | 12:13 PM

ملک اشرف: بینک مینجر کی گاڑی سے فارن کرنسی چوری کرنے کا معاملہ،ہائیکورٹ  نےفارن کرنسی چوری کرنےکےمقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری درخواست ضمانت خارج کر دی۔

 تفصیلات کے مطابق ملزم کی فرار کی کوشش ناکام م ہو گئی، سول لائن پولیس نے ملزم کو احاطہ ہائیکورٹ سے گرفتار کرلیا،جسٹس محمد وحید خان نے ملزم ارسلان حسین کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت کی،ملزم اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت پیش ہوا،سول لائن پولیس نے ملزم کے مقدمہ کا ریکارڈ پیش کیا۔

   سرکاری وکیل   نے کہا کہ فرٹیلائزر کمپنی کے ملازم ارسلان حسین نے بینک منیجر کی کار سے فارن کرنسی چوری کی ،بنک منیجر اسفندیار احمد نے گاڑی سے فارن کرنسی چوری پر سول لائن تھانے میں پرچہ درج کرایا ،،ملزم مدعی کی کار میں بائیو میٹرک ڈیواس لینے گیا تھا پھر اس نے رقم اٹھا لی اور موقع سے بھاگ گیا تھا ،پولیس کی ابتدائی تفتیش میں ملزم قصور وار اور عبوری ضمانت کا حقدار نہیں ہے۔

عدالت نے فریقین کے وکلاکے دلائل سننے کے بعد ملزم کی عبوری درخواست ضمانت خارج کردی۔

مزیدخبریں