شاہین عتیق : ایشیا کی سب سے بڑی لاہور بار کے انتخابات 11جنوری کو ایوان عدل میں ہوں گے، چیئرمین الیکشن بورڈ نے انتظامات کے حوالے سے امیدواروں کو آگاہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین الیکشن بورڈ چودھری عمران مسعود نے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ،امیدواروں کی حتمی فہرست 31دسمبر کو آویزاں کر دی جائے گی،الیکشن میں تمام امیدواروں کےکھانے ،بڑے خرچے پر پابندی عائد کر دی گئی،لاہور بار کے انتخابات میں کل 34 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔
صدارت کی نشست پر 4امیدواروں ادیب اسلم بھنڈر،عرفان حیات باجوہ مدمقابل ہو نگے،صدارت کی نشست پر مبشر رحمان اور مکاں فیض کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے،نائب صدر کی نشست پر 6 امیدوار،ماڈل ٹاؤن کی نشست پر 3 امیدواروں میں مقابلہ ہو گا،کینٹ کی نشست پر 3،سیکرٹری کی 2نشستوں پر 6 امیدواروں میں مقابلہ ہو گا۔
جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر 3،فنانس سیکرٹری کی نشست پر 3 امیدوار مدمقابل ہیں،لائیبریری کی نشست پر 4،آڈیٹر کی نشست پر 2امیدوار میدان میں ہیں،ایگزیکٹو کی نشست پر 12امیدوار میدان میں ہیں۔
ایشیا کی سب سے بڑی لاہور بار کے انتخابات 11جنوری کو ایوان عدل میں ہوں گے