ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مونس الہٰی کی دوبارہ گرفتاری، عدالت سے بڑی خبر آگئی

مونس الہٰی کی دوبارہ گرفتاری، عدالت سے بڑی خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین:ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں بڑی پیشرفت، عدالت نے مونس الہٰی کی دوبارہ گرفتاری کیلئے اقدامات کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کےمطابق عدالت کا اپنے حکم میں کہنا تھا کہ مونس الہی اور محمد جبران کو بیرون ملک سے گرفتار کرنے کیلئےاقدامات کیے جائیں ،آئندہ سماعت پر گرفتاری سے متعلق اقدامات کی رپورٹ پیش کی جائے۔

تحریری حکم میں کہا گیا جے آئی ٹی کے ہیڈ عمرے پر ہونے کے باعث عدالت پیش نہیں ہوئے ،پرویز الہٰی نے بریت کی درخواست دائر کی، عدالت نے پرویز الہٰی کی بریت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے فریقین سے دلائل طلب کرلیے۔
سپیشل سینٹرل عدالت کے جج تنویر احمد شیخ نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا، عدالت مزید سماعت 20 جنوری کو کرے گی۔