احتشام کیانی:اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نکالنے کی درخواست پر سماعت، نمائندہ پاسپورٹ آفس نے کہا شعیب شاہین کا نام غلطی سے لسٹ میں ڈالا گیا تھا جو اب کلئیر کر دیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق جسٹس ارباب محمد طاہر نے کیس کی سماعت کی ،شعیب شاہین نے کہا کہ میرا نام پہلے پی این آئی ایل میں شامل کیا گیا، عدالتی حکم پر ایف آئی اے نے نام نکال دیا، سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے میرا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں دوبارہ ڈالا گیا، ،جس پر ایف آئی اے حکام کا موقف تھا کہ ہماری طرف سے شعیب شاہین کا نام کسی لسٹ میں نہیں۔
نمائندہ پاسپورٹ آفس نے عدالت میں معذرت کرتے ہوئے کہا کہ شعیب شاہین کا نام غلطی سے لسٹ میں ڈالا گیا تھا جو اب کلئیر کر دیا گیا،شعیب شاہین کا پاسپورٹ ایکٹیو کر دیا گیا، غلطی پر معافی چاہتے ہیں۔
جسٹس ارباب محمد طاہر نے اہم ریمارکس دیے کہ اگر نام دوبارہ کسی لسٹ میں ڈالا گیا تو توہین عدالت ہوگی،عدالت نے کیس کی سماعت 13 جنوری تک کیلئے ملتوی کر دی۔