ویب ڈیسک: برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے، شہر لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سرکاری نرخنامے میں مرغی کا گوشت مزید 14 روپے مہنگا ہونے سے فی کلو قیمت 562 روپے ہو گئی جبکہ گزشتہ روز گوشت 548 روپے کلو تھا۔
زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں بھی مزید 10روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد زندہ برائلرمرغی کی تھوک قیمت 374 روپے کلو، پرچون 388 روپے کلو ہو گئی ہے۔
دوسری جانب لاہور میں سرکاری نرخنامے میں انڈوں کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، انڈوں کی فی درجن قیمت 329 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔