ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کے مختلف علاقوں میں 260 سے زائد فیڈرز ٹرپ

لاہور کے مختلف علاقوں میں 260 سے زائد فیڈرز ٹرپ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد سپرا/شہزادخان:شہرکےمختلف علاقوں میں ہونیوالی بارش سےبجلی کاترسیلی نظام متاثرہونےلگا،شہرکےمختلف علاقوں میں بارش کاسلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کےمطابق لیسکوکے260سےزائدفیڈرزٹرپ ہونےسےکئی علاقوں میں بجلی معطل ہو گئی،بجلی کی طویل بندش کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے، مسلسل بارش سے لائن سٹاف کو برقی لائنوں پر کام کرنے میں مشکلات درپیش ہے، بعض علاقوں میں ٹرانسفارمرزمیں تکنیکی خرابیاں پیدا ہونے سے بھی بجلی بند ہے۔

دوسری جانب مغلپورہ ،تاجپورہ سکیم ،ہربنس پورہ،بہار کالونی ،الفیصل کالونی ،الطاف کالونی اور رینجر ہیڈ کوارٹر سے منسلک علاقوں میں بارش جاری ہے۔

علاوہ ازیں عامر ٹاؤن ،جوڑے پل ،لال پل ، تاج باغ،پنجاب سول سیکرٹریٹ میں بونداباندی ہورہی ہے، پاک عرب، یوحنا آباد اور نشتر کالونی و دیگر علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔