ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نواز شریف کے پوتے زید حسین نواز کی تلاوت کرتے ویڈیو

نواز شریف کے پوتے زید حسین نواز کی تلاوت کرتے ویڈیو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کے پوتے حافظ زید حسین نواز کی تلاوت کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بن گئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر حسین نواز کے صاحبزادے زید حسین نواز نے تلاوت کلامِ پاک کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کی ہے،سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں انہیں خوبصورت آواز میں سورة الرحمٰن کی تلاوت کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ زید حسین نواز آج اپنی دلہنیا کو لینے کے لیے جاتی امرا سے بارات لے کر ماڈل ٹاؤن جائیں گے۔

اس سے قبل ان کی نکاح اور رسم حنا کی تقریبات جاتی امرا میں 25 دسمبر کو ہوئی تھیں، جس میں 500 مہمان مدعو تھے،نواز شریف کے پوتے زید حسین نواز  کا نکاح سابق وزیر اعظم کے قریبی دوست شیخ حبیب الرحمٰن کی صاحبزادی ایمن حبیب سے ہوا ہے۔ ان کی رسم حنا کی تقریب میں گلوکار راحت فتح علی خان نے پرفارمنس پیش کی تھی۔