قیصرکھوکھر:محکمہ بلدیات کا برتھ رجسٹریشن کا دورانیہ 2ماہ سے بڑھا کر ایک سال کرنے کا فیصلہ جبکہ ڈیتھ رجسٹریشن کا دورانیہ بھی 2ماہ سے بڑھا کر ایک سال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
محکمہ بلدیات کی جانب سے سمری ارسال کر دی گئی، محکمہ بلدیات کی برتھ اور ڈیتھ رجسٹریشن فیس کم کرنے پر مشاورت بھی ہوگی، ایک سال کے بعد برتھ اور ڈیتھ رجسٹریشن کا فیصلہ کمیٹی کرے گی۔