ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چندے سے بننے والی بھارتی فلم نے  کروڑوں کا بزنس کرلیا

چندے سے بننے والی بھارتی فلم نے  کروڑوں کا بزنس کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:عوام کے چندے سے بننے والی انڈین فلم  نے  کروڑوں کا بزنس کرلیا, کنڑ فلم "لوسیا" کی کہانی ایک تھیٹر اسسٹنٹ نکی کے گرد گھومتی ہے جو بےخوابی کا شکار ہوتاہے،ایک خاص گولی کھانے کے بعد وہ خواب اور حقیقت کے بیچ الجھ جاتا ہے، اور یہ سنسنی خیز پلاٹ شائقین کو آخر تک کہانی کے ساتھ جوڑکر رکھتا ہے۔

 پون کمار کی لکھی اور ڈائریکٹ کی گئی یہ فلم بھارت کی پہلی کراؤڈ فنڈڈ فلم تھی جس کی لاگت عوام کے تعاون سے صرف 50 لاکھ روپے میں پوری ہوئی۔

 "لوسیا" 6 ستمبر 2013 کو ریلیز ہوئی اور بھارت سمیت دنیا بھر میں مقبول ہوئی تھی،اس فلم کے لیے رقم 100 سے زائد افراد کی جانب سے فراہم کی گئی جنہوں نے 10 دن کے اندر 70 لاکھ روپے کا بجٹ مکمل کیا، فلم نے 3 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کر کے نہ صرف اپنی لاگت پوری کی بلکہ شراکت داروں کو منافع بھی دیا۔

 یہ بھی پڑھیں:جویریہ سعود کا مہر حق کتنا تھا؟ شادی کے 19 سال بعداداکارہ کا بڑا انکشاف

 فلم کی پہلی نمائش لندن انڈین فلم فیسٹیول میں 20 جولائی 2013 کو ہوئی جہاں اسے آڈینس چوائس ایوارڈ سے نوازا گیا،بعد ازاں فلم فیڈریشن آف انڈیا نے 2013 کے آسکر کے لیے بھارتی انٹری کے طور پر شارٹ لسٹ کیا تھا،اس فلم کا میوزک پورنا چندر تیجسوی نے کمپوزکیا جبکہ سینماٹوگرافی سدھارتھ نونی کی تھی۔