ملک اشرف:لاہور ہائیکورٹ کا سکول بسوں کے بغیر سکولوں کی رجسٹریشن کی تجدید ہونے پر اظہار ناراضگی،سیکرٹری سکول ایجوکیشن خالد نذیروٹوکوتوہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری،سیکرٹری سکولز ایجوکیشن خالد نذیر وٹو 30 دسمبر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونےکاحکم۔
جسٹس شاہد کریم نے استفسار کرتے کہا سیکرٹری سکول ایجوکیشن کو تبدیل کیا جائے ، لاہور ہائیکورٹ نے سکولزبسوں کے حوالے سے پالیسی طلب کرلی،پنجاب حکومت کے وکیل کی سیکرٹری سکولز کا شوکاز نوٹس واپس لینے کی استدعا مسترد کردی گئی۔
عدالت کا کہنا تھا کہ سیکرٹری سکولز کے اقدامات حکومتی اقدامات کے خلاف ہیں ، سکول بسوں کی پالیسی کے لئے 2ماہ کی مہلت دینے کی استدعا مسترد کردی گئی،عدالت نےٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کوبھاری جرمانے کا عندیہ بھی دیا۔
جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ ٹریفک قوانین پر 10ہزار جرمانہ کیا جائے گا ، تو لوگ باز آئیں گے، سیف سٹی کو بھی ای چالان کرنے چاہئیں ۔
علاوہ ازیں واسا سے نئےواٹرمیٹر لگانے کےحوالے سے آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کرلی، جسٹس شاہد کریم نے سموگ تدارک سے متعلق کیس کی سماعت کی،ماحولیاتی کمیشن کےممبران کی جانب سے عدالتی احکامات پرعملدرآمد کی رپورٹ پیش کی۔
جسٹس شاہد کریم نے وکیل سے مکالمہ کیاکہ بتائیں سکول بسوں کے متعلق کہا تھا اس پر کیا کیا ،ممبر ماحولیاتی کمیشن نے بتایا کہ گزشتہ روز معلوم ہوا کہ بسوں کی شرط کے بغیر ہی 2سالوں کی تجدید کردی گئی، یہ کوئی نئی سمری بھیج رہے ہیں جس میں بسوں کی شرط ہی نہیں رکھی گئی ۔
جسٹس شاہد کریم نے کہا عدالت نے حکم دیا تھا کہ سکول بسوں کے بغیر رجسٹریشن کی تجدید نہیں کرنی ، وکیل پنجاب حکومت نے جواب دیا کہ اس حوالے سے کام ہورہا ہے، جسٹس شاہد کریم نے پنجاب حکومت کے وکیل سے مکالمہ کرتے کہا کام نہیں ہورہا ،عدالت استفسار کیا کہ سیکرٹری سکول کوتوہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کریں گے،کیا نام ہے سیکرٹری سکول ایجوکیشن کا ؟
وکیل پنجاب حکومت نے بتایا کہ سیکرٹری سکول ایجوکیشن کا نام خالد نذیر وٹو ہے، عدالت نے سیکرٹری سکولز کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کرلیا، ممبر ماحولیاتی کمیشن کا کہنا تھا کہ کنیئرڈ کالج کے باہر طلبا کیلئے سڑک پر ڈراپ لائن بنائی گئی جس سے رش کم ہوا،ایل ڈی اے کو میٹنگ میں کہا کہ سکول کے بچوں کیلئے سڑک پر ڈراپ لائن بنوائیں۔
وکیل پنجاب حکومت نے کہا سیف سٹی اتھارٹی کو بھی کہا کہ وہ بھی ٹریفک قوانین پر ای چالان کریں ، جسٹس شاہد کریم بولے سیف سٹی اتھارٹی کو بھی ای چالان کرنے چاہئیں ،یہ اچھی بات ہے، وکیل واسا نے عدالت کو بتایا کہ واسا ایک لاکھ 90ہزار واٹر میٹر لگوانے کا ٹینڈر دوبارہ ایشو کررہا ہے،
جسٹس شاہد کریم نے اہم ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر نئے واٹر میٹر لگانے سےمتعلق رپورٹ پیش کی جائے ، لاہور ہائیکورٹ نے سموگ تدارک کیس کی مزید سماعت 30 دسمبر تک ملتوی کردی۔