ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کےدوسرے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا

 لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کےدوسرے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض:   لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے انٹرمیڈیٹ کےدوسرے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔

رواں سال اس امتحان میں کل 49 ہزار 465 امیدواروں نے شرکت کی جن میں سے 31 ہزار 329 امیدوار فیل ہوئے جبکہ صرف 18 ہزار 136 امیدوار ہی کامیاب ہو سکے۔ امتحان میں کامیابی کا تناسب 36 فیصد سے زائد رہا۔

امیدوار اپنے نتائج لاہور بورڈ کی ویب سائٹ پر جا کر آن لائن دیکھ سکتے ہیں۔

کنٹرولر امتحانات زاہد میاں نے 2024 میں بورڈ امتحانات میں نقل مافیا کے خاتمے کا اعلان  کرتے ہوئے بتایا کہ اس حوالے سے سخت اقدامات کیے گئے ہیں اور 4 ہزار 496 پرائیویٹ عملے کو مستقل ڈیوٹیوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں ساڑھے 4 ہزار اساتذہ کی جانب سے ڈیوٹی سے انکار پر کارروائی کی جارہی ہے۔

زاہد میاں نے مزید بتایا کہ لاہور بورڈ کے 37 افسران پر مستقل بنیادوں پر امتحانی ڈیوٹی پر پابندی لگادی گئی ہے جبکہ 7 افسران کو امتحانات میں گڑبڑ کرنے پر معطل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 82 امیدواروں کے خلاف نقل کے مقدمات درج کر کے انہیں آئندہ 6 امتحانات دینے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ:

گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ کے سکینڈ اینول امتحانات 2024 میں 34 ہزار 895 امیدواروں نے شرکت کی۔کنٹرولر امتحانات گوجرانوالہ بورڈ کے مطابق امتحان میں 21 ہزار 911 امیدوار دوبارہ فیل جبکہ 12 ہزار 985 امیدوار کامیاب قرار پائے، امتحانات میں کامیابی کا تناسب 37.21 فیصد رہا۔

ملتان تعلیمی بورڈ:

ادھر ملتان تعلیمی بورڈ نے انٹر کے دوسرے سالانہ امتحان 2024کا اعلان کردیا۔ملتان تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام منعقدہ انٹرمیڈیٹ کے دوسرے سالانہ امتحانات میں 16ہزار 774امیدوار شریک ہوئے جن میں سے صرف 6 ہزار 630 پاس ہوئے ، امتحان میں پاس ہونے والوں کا تناسب 39.53 فیصد رہا۔

بورڈ انتظامیہ کے مطابق امتحان کے لئے 28 سنٹرز بنائے گئے تھے، نقل لگانے والے 5 امیدواروں کو سزائیں سنائی گئیں۔