پاراچنار مرکزی شاہراہ تاحال بند،دھرنا انتظامیہ کا دو ٹوک موقف سامنےآگیا

27 Dec, 2024 | 10:10 AM

سٹی42:پاراچنار پشاور واحد مین شاہراہ اور ضلع کے متعدد راستے آج بھی ہر قسم کی آمد و رفت کیلئے بند، اپر کرم کو ہر قسم کی سپلائی معطل ، پاک افغان باڈر بھی ڈھائی ماہ سے بند۔

تفصیلات کےمطابق راستوں کی بندش کی وجہ سے لوگوں کی مشکلات میں بدستور اضافہ برقرار ہے، اشیائے ضروریات کا فقدان ، پبلک ٹرانسپورٹ ، ہوٹلز ، ریسٹورنٹ ، سمیت دیگر کاروباری مراکز پچھلے تین ہفتوں سے بند ہے،راستوں کی بندش کے خلاف کرم پریس کلب میں احتجاجی دھرنا آج آٹھویں روز بھی جاری ہے۔
دھرنے میں چھوٹے ، بڑے جوان سمیت ہر شعبے سے وابستہ ہزاروں افراد کی شرکت کی، دھرنا انتظامیہ کا کہنا تھا کہ مطالبات نہ ماننے تک دھرنا جاری رہے گا ،نماز جمعہ مساجد کی بجائے آج ہر جگہ سڑکوں پر ادا کیا جائیگا ۔

مرکزی خطیب جامعہ مسجد پاراچنار علامہ نور حسین کا کہنا تھا کہ آج ایک تاریخی جمعہ ہوگا جو زمہ دار یاد رکھیں گے، تحصیل چئیرمین مزمل حسین نے کہا ضلع کے پانچ مقامات پردھرنا جاری ہے مزید علاقوں میں دھرنے شروع کئے جائینگے ۔
علاج و سہولیات نہ ملنے سے دم توڑنے والے بچوں کی تعداد 120 ہوگئی،صوبائی حکومت راستے کھولنے ، خوراک و علاج کی بندوبس کی بجائے تردیدی بیانات تک محدود ہے۔
جرگہ ذرائع کےمطابق آج حتمی فیصلہ پر دستخط متوقع ہیں ،سب کچھ طے ہو چکے ہیں صرف دستخط رہ گئے اسکا عمل بھی آج مکمل ہونے کا امکان ہے ۔

مزیدخبریں