ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن: 5 ملزمان گرفتار

منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن: 5 ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ارشاد قریشی:  اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف ملک کے مختلف شہروں اور تعلیمی اداروں میں کریک ڈاؤن کی کارروائیاں جاری رکھی ہیں۔ ان کارروائیوں میں 5 ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور 54 لاکھ سے زائد مالیت کی 49.250 کلو گرام منشیات برآمد کی گئیں۔

اے این ایف نے راولپنڈی میں ایک یونیورسٹی کے قریب کارروائی کی، جہاں ایک ملزم سے 250 گرام چرس برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرتا تھا۔

اے این ایف نے گوجرانوالہ کے نیو محمد آباد کے قریب بھی ایک کامیاب کارروائی کی، جس میں ایک گاڑی سے 44.4 کلو گرام چرس اور 2.4 کلو گرام افیون برآمد کی گئی۔ اس کارروائی میں دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ اسی طرح اقبال شہید ٹول پلازہ اٹک کے قریب ایک اور کارروائی میں 1.2 کلو چرس برآمد کی گئی، جبکہ جی ٹی روڈ اٹک کے قریب خاتون سے 1 کلو ہیروئن برآمد ہوئی۔

گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔