ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 کار نہر میں جا گری، 3 افراد ڈوب کر جاں بحق

 کار نہر میں جا گری، 3 افراد ڈوب کر جاں بحق
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:   کار نہر میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

 افسوسناک واقعہ سندھ کے علاقے خانپور مہر کے قریب  پیش آیا، کار تیز رفتاری کے باعث نہر میں جاگری، تینوں افراد ڈوب کر موقع پر جاں بحق ہوگئے، اطلاع پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، کار میں سوار 2 افراد کو زندہ بچا لیا گیا، جاں بحق ہونے والوں کی شناخت فقیر، وجاہت اورموچارو کے ناموں سے ہوئی ہے۔

حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی، لاشوں کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کردی۔