ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملکی معیشت کےلئےاچھی خبر،72کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ریکارڈ

ملکی معیشت کےلئےاچھی خبر،72کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ریکارڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احمد منصور:ملکی معیشت کےلئےاچھی خبر,  نومبر 2024 میں پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ میں 72 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا سرپلس ریکارڈ کیا گیا ہے جو جولائی 2013 کے بعد دوسرا سب سے بڑا سرپلس ہے۔ موجودہ مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ایک ارب ڈالر کے قریب پہنچ چکا ہے۔

غیر قانونی کرنسی کے کاروبار کے خلاف کریک ڈاؤن کے باعث پاکستان میں ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جس سے مالی سال 2025 میں مجموعی ترسیلات زر 35 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع کی جا رہی ہے۔

کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس نے زرِ مبادلہ کی شرح کو مستحکم کرنے اور اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں مزید بہتری آئی ہے اور مالی سال 2025 کے لیے 13 ارب ڈالر کے ہدف کا تعین کیا گیا ہے۔پاکستان کی برآمدات میں 1 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ خدمات کی برآمدات بھی 3.276 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔

مالیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ میں ہونے والا سرپلس شرح مبادلہ کے استحکام اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافے کا باعث بن رہا ہے۔ ایس آئی ایف سی کے تعاون اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے نے کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں مزید بہتری کی بنیاد رکھی ہے۔