عابد چوہدری: اقبال ٹاؤن میں دو خواتین کو گھر میں داخل ہو کر چھری کے وار سے زخمی کرنے والا مرکزی ملزم نبیل گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی انویسٹیگیشن ذیشان اصغر نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس ٹیم کو فوری طور پر ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔انچارج انویسٹیگیشن تھانہ اقبال ٹاؤن مرتضیٰ اسلم کی قیادت میں پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم نبیل کو گرفتار کیا۔
ملزم کو جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے ٹریک کر کے گرفتار کیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے دو خواتین کو چھری کے وار سے زخمی کیا تھا جس کے بعد پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کیا اور آلۂ قتل چھری بھی برآمد کی۔
ملزم کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔