چوری کے 8 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ 2 رکنی بلو ڈکیت گینگ گرفتار

27 Dec, 2024 | 09:18 AM

فاران یامین:چوکی انچارج اعوان ڈھائے والا کی پولیس ٹیم کی کارروائی،ڈکیتی، چوری کے 8 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ 2 رکنی بلو ڈکیت گینگ گرفتار۔
ملزمان رئیس عرف بلو اور بلال واردات کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا، ملزمان سے 2 موٹر سائیکلز، نقدی، 2 پستول میگزینز اور گولیاں برآمد،ملزمان نے لاہور کے مختلف علاقوں میں گن پوائنٹ پر وارداتیں کرنے کا اعتراف کیا۔
ملزمان سے برآمدہ موٹر سائیکلیں پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھیں، ملزمان کیخلاف مقدمات درج،مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کےحوالےکردیا۔

مزیدخبریں