ویب ڈیسک:بالی ووڈ سُپر اسٹار سلمان خان 59 سال کے ہوگئے۔
ایکشن ہو یا تھرل، رومینس ہو یا ٹریجڈی سلمان خان کی تمام فلمیں ہی بھارت سمیت بیرون ملک ہٹ ہوئیں،دنیا فلم انڈسٹری کے چمکتے دمکتے اس ستارے کو بھائی جان، دبنگ خان اور سُپر اسٹار کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔
100 کروڑ سے زیادہ کا بزنس کرنے والی فلمیں ہوں یا انڈسٹری میں نئے آنے والوں کی مدد کرنا، اس معاملے میں سلمان خان جیسا دوسرا کوئی نہیں۔
مداحوں کی جانب سے سلمان خان کو سالگرہ کی مبارک باد دینے کے ساتھ ساتھ ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا جارہا ہے۔
کام کے حوالے سے بات کی جائے تو سلمان کی اگلی فلم سکندر 2025ء میں عید کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔