ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے  کے بھائی کیخلاف مقدمہ درج

پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے  کے بھائی کیخلاف مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

میاں مظہر: پی ٹی آئی کے ضلعی دفتر کو خالی کرانے اور اس کے قبضے کے معاملے میں پولیس نے انکوائری مکمل کر کے سابق ایم این اے شوکت علی بھٹی کے بھائی شفاقت بھٹی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔شفاقت بھٹی پر دھوکہ دہی سے جعلی دستاویزات تیار کروانے، فرضی اشٹام لگانے اور شہری کا مکان ہتھیانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

مقدمے میں الزام ہے کہ شفاقت بھٹی نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ جعلی معاہدہ نامہ تیار کروایا، جس کے ذریعے انہوں نے ایک شہری کے آبائی مکان پر قبضہ کیا۔ پولیس کی جانب سے اس جعل سازی کے الزام میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے، جس میں گھر ہتھیانے اور جعلی اشٹام تیار کرنے کی دفعات شامل ہیں۔

پولیس نے انکوائری کے بعد شفاف کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا اور مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

دوسری جانب ملزمان کا کہنا ہے کہ وہ کرائے پر مکان لے کر قابض تھے تاہم پولیس کی تحقیقات کے مطابق یہ تمام کارروائیاں جعل سازی پر مبنی ہیں۔