شاہد سپرا: لیسکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) شاہد حیدر کی گاڑی موٹر وے پر حادثے کا شکار ہو گئی، جس میں وہ معمولی زخمی ہوئے۔
حادثہ اسلام آباد ٹول پلازہ کے قریب اس وقت پیش آیا جب گاڑی ایک مری ہوئی گائے سے ٹکرا گئی۔ گائے کے ٹائر کے اوپر آنے کی وجہ سے گاڑی بے قابو ہو کر الٹ گئی اور گرین بیلٹ پر جا گری۔
حادثے کے فوراً بعد شاہد حیدر کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ سی ٹی سکین کی رپورٹس کلیئر ہونے پر انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔
حادثے میں لیسکو چیف کے ڈرائیور عبدالغفور اور سٹاف آفیسر محمد اشفاق بھی زخمی ہوئے۔ محمد اشفاق کو کمر میں چوٹ آئی ہے اور انہیں مزید علاج کے لیے لاہور منتقل کیا جا رہا ہے۔