ویب ڈیسک: پہاڑ جیسا حوصلہ، کمال کی بصیرت اور قائدانہ صلاحیتوں کی مالک سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو شہید کا 17 واں یوم شہادت آج منایا جارہا ہے۔
شہید بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پیپلزپارٹی آج ملک بھر میں تقریبات منعقد کرے گی، مرکزی تقریب گڑھی خدابخش میں ہوگی، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری شرکت کریں گے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے شہید بی بی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا شہید بے نظیر بھٹو امید، استقامت ، جمہوریت اور انصاف کے اصولوں سے غیر متزلزل وابستگی کا پیکر تھی، شہید بی بی ہم سب کیلئے مشعل راہ تھیں۔
آصف علی زرداری کا مزید کہنا تھاکہ انہوں نے ایسے پاکستان کا خواب دیکھا جہاں عوام کی طاقت راج کرے گی، شہید بے نظیر بھٹو کا نظریہ آج بھی زندہ ہے۔