سعید احمد سعید : لاہور ائیرپورٹ کے اطراف میں شدید دھند کے باعث فلائیٹ شیڈول شدید متاثر ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ائیرپورٹ کے رن وے پر حد نگاہ 20 میٹر ریکارڈ کی گئی ہے، شدید دھند کے باعث فلائیٹ شیڈول شدید متاثر ہوگیا ہے۔ دھند کے باعث لاہور آنے جانے والی ملکی و غیر ملکی 3 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں، متعدد تاخیر کا شکار جبکہ دو کا رخ تبدیل کردیا گیا ہے۔
رن وے پر حدنگاہ میں کمی کی دوحہ سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 280 کو لینڈنگ کی اجازت نہ ملی۔ اے ٹی سی حکام کی پائلٹ کو طیارہ اسلام آباد لینڈ کرنے کی ہدایت کردی، جس کے بعد پائلٹ نے پرواز پی کے 280 کا رخ اسلام آباد ائیرپورٹ کی جانب موڑ دیا۔
ذرائع کے مطابق طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف کے لیے رن وے سازگار نہ ہونے کی وجہ سے تمام ائیرلائینز پائلٹس کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات کردی گئی ہے۔
لاہور سے کراچی جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 305 منسوخ کردی گئی۔ گوانگ زو سے لاہور آنے والی چائینہ سدرن کی پرواز سی زیڈ 6037 منسوخ، لاہور سے گوانگ زو جانے والی پرواز سی زیڈ 6038 منسوک کردی گئی۔ لاہور سے ابوظہبی جانے والی پرواز پی کے 263 منسوخ کردی گئی۔
دبئی سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی۔کے 204 کا رخ اسلام آباد کی جانب موڑ دیا گیا۔ کراچی سے لاہور آنے والی فلائی جناح کی پرواز نائن پی 846 کا رخ۔واپس کراچی کی جانب موڑ دیا گیا۔
دبئی سے لاہور آنے والی ائیربلیو کی پرواز پی۔اے 411 سترہ گھنٹے تاخیر کا شکار، پرواز جعمرات کی شام 5بجے لاہور آئے گئی۔ لاہور سے مدینہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 747 تیرہ گھنٹے تاخیر کا شکار، پرواز جمعرات کی صبح سات بجے آپریٹ کی جائے گئی۔
پی اے 470 پانچ گھنٹے تاخیر کا شکار ہے، پرواز جمعرات کی صبح چار بجے آپریٹ کی جائے گئی۔ لاہور سے مسقط جانے والی ائیرسیال کی پرواز پی ایف 730 تیرہ گھنٹے تاخیر کا شکار ہے، پرواز جمعرات کی صبح 11 بجے آپریات کی جائے گئی۔