شاہ محمود قریشی کو غیر قانونی طور پر پابند سلاسل کیا گیا ہے، مہر بانو قریشی

27 Dec, 2023 | 07:16 PM

عثمان خان: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہر بانو قریشی نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی۔ 

تفصیلات کے مطابق مہر بانو قریشی کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو غیر قانونی طور پر پابند سلاسل کیا گیا ہے۔ شاہ محمود قریشی کو اغواء کیا گیا ہے، ہمیں نہیں بتایا گیا کہ انہیں کہاں لیجایا گیا ہے۔ شاہ محمود قریشی کے ساتھ سلوک صاف شفاف اقدامات کو متاثر کر رہے ہیں، چیف الیکشن کمشنر اس معاملے پر ایکشن لیں۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ شاہ محمود قریشی سابق وزیر خارجہ رہے اور ہمیشہ سب کی عزت کی۔ پورا پاکستان شاہ محمود قریشی کے ساتھ سلوک کی مذمت کر رہا ہے۔ 

واضح رہے کہ آج(27 دسمبر) سابق وزیر خارجہ اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کرلیا گیا تھا۔

مزیدخبریں