ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محسن نقوی کی ذاتی دلچسپی کے باوجود گلوبل ویلج واک اینڈ شاپ ایرنا سنٹر آپریشنل نہ ہو سکا

 محسن نقوی کی ذاتی دلچسپی کے باوجود گلوبل ویلج واک اینڈ شاپ ایرنا سنٹر آپریشنل نہ ہو سکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے : وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی ذاتی دلچسپی کے باوجود گلوبل ویلج واک اینڈ شاپ ایرنا سنٹر آپریشنل نہ ہو سکا،وزیر اعلی ایل ڈی اے اور سی بی ڈی حکام پر برہم اور سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی سربراہی میں ایوان وزیر اعلی میں گلوبل ویلج منصوبے پر اہم اجلاس ہوا جس میں محکمہ ہاؤسنگ اور ایل ڈی اے سمیت سی بی ڈی کے حکام موجود تھے۔اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کو گلوبل ویلج منصوبے پر بریفنگ دی گئی لیکن وزیر اعلی پنجاب بریفنگ پر مطمئن نہ ہوئے اور منصوبے کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے باوجود آپریشنل نہ ہونے پر برہم ہوئے ۔

جوہر ٹاؤن میں قائم گلوبل ویلج 130 کینال پر بنایا گیا ہے جہاں بین الاقوامی سرمایہ کاری کے متعدد مواقع موجود ہیں اور وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے منصوبے کو آپریشنل کرنے کے لیے 31 دسمبر کی ڈیڈ لائن دی تھی لیکن اس کے باوجود منصوبہ ابھی تک نا مکمل ہے۔