یکم دسمبر سے اب تک 26 لاکھ نئے لرنر ڈرائیونگ لائسنس جاری

27 Dec, 2023 | 06:16 PM

عمران یونس: پی آئی ٹی بی کے وضع کردہ نئے سسٹم کے تحت صوبہ بھر میں یکم دسمبر سے اب تک 26 لاکھ نئے لرنر ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے جا چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی ٹی بی کے وضع کردہ نئے سسٹم کے تحت صوبہ بھر میں یکم دسمبر سے اب تک 26 لاکھ نئے لرنر ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے جا چکے ہیں۔چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف کا کہنا ہے کہ سسٹم آن لائن ہونے سے خدمت مراکز اور دیگر سنٹرز پر شہریوں کا رش کم ہوگیا ہے اور شہری گھر بیٹھے سہولت حاصل کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لاہور سمیت صوبہ بھر میں سسٹم پر ساڑھے گیارہ لاکھ نئے افراد کا اندراج ہوا ہے جبکہ یکم دسمبر سے لیکر اب تک تقریباً 19 لاکھ افراد نے گھر بیٹھے نیا لرنر لائسنس بنوایا ہے اور پولیس اسٹیشنز پر 23 ہزار اور پولیس خدمت مراکز پر 6 لاکھ 51 ہزار افراد نے نئے لرنر ڈرائیونگ لائسنس حاصل کئے ہیں۔

اسی طرح لرنر لائسنس کی آن لائن تجدید کیلئے گھر سے بیٹھ کر 2 لاکھ اورپولیس خدمت مراکز و دیگر سنٹرز سے 22 ہزار شہری لرنر ڈرائیونگ سسٹم کی تجدید کروا چکے ہیں۔

مزیدخبریں