مسلم لیگ ن کا 17واں اجلاس، 3 اضلاع سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کے انٹرویوز کئے

27 Dec, 2023 | 06:08 PM

توقیر اکرم: پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی پارلیمانی بورڈ کا 17واں اجلاس, لاہور ڈویژن کے تین اضلاع قصور، شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کے انٹرویوز کئے گئے.
تفصیلات کے مطابق  پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی پارلیمانی بورڈ کا 17واں اجلاس منعقد ہوا جس میں لاہور ڈویژن کے تین اضلاع قصور، شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب سے تعلق رکھنے والےامیدواروں کے انٹرویوز کئے گئے۔گذشتہ روز ان اضلاع کے امیدواروں کے انٹرویوز موخر کر دئیے گئے تھے،اسلام آباد سے ٹکٹ کی خواہشمند امیدواروں کے بھی آج ہی انٹرویوز کئے گئے ہیں۔ضلع قصور سے قومی اسمبلی کے 4 اور صوبائی اسمبلی کے 10 حلقوں کے امیدواروں کے انٹرویو مکمل کئے گئے۔ ضلع شیخوپورہ سے قومی اسمبلی کے 4 اور صوبائی اسمبلی کے 9 حلقوں کے امیدواروں کے انٹرویوز بھی کیے گئے۔

دوسری جانب ضلع ننکانہ صاحب سے قومی اسمبلی کے 2 اور صوبائی اسمبلی کے 4 حلقوں کے امیدواروں کے انٹرویو کیے گئے۔اسلام آباد سے قومی اسمبلی کی 3 نشستوں پر امیدواروں کے انٹرویوز بھی کیے گئے۔مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے تمام لیگی امیدواروں سے ملاقاتیں کر کے ان کے انٹرویوز کیے۔

مزیدخبریں